چیرمین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان کے نام کھلا خط –Open Letter to Imran Khan

عمران خان کے نام کھلا خط

جناب عمران خان صاحب !

آج پاکستان کا ایک تاریخی دن ہے. آج پاکستان میں جمہوریت, قانون کی بالادستی اور پارلیمنٹ کے تقدس کی بحالی کا دن ہے آج پاکستان کی تاریخ میں لکھا جائے گا کہ جب ایک سیاسی لیڈر نے PM کی کرسی کو اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا اور I am or No One  کی تھیوری پر عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان کو، اس کے قانون کو،  اس کی عوام کو اور سب سے اہم پاکستان کی پارلیمنٹ کو پوری دنیا کے سامنے سرکس کا میدان بنا دیا. ایسے حالات میں قانون اپنی بالادستی قائم رکھتے ہوئے عدالتوں نے اس ملک کو جو Derail ہورہا تھا وہ واپس اپنے ٹریک پر چڑھا دیا ہے ہے اور ملک میں قانون دوبارہ سے حاکم ہو گیا ہے۔

خان صاحب اس کھلے خط کے ذریعے میرے آپ سے 14  نکات سوالات کی شکل میں ہیں۔ میں آپ سے گزارش کروں گا کہ برائے مہربانی لاجیکل تو ضیحات دیجئے کیونکہ یہ سوالات صرف میرے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے کروڑوں جوانوں کے ہیں اور انہیں آپ کے جواب کا انتظار ہے.

  1. جس پارلیمنٹ نے آپ کو وزیراعظم منتخب کیا جب وھی پارلیمنٹ آپ کی کارکردگی کی وجہ سے قانونی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے آپ کو نکالےتو معافی مانگنے کی بجائےیه سارا ڈراما کیوں?
  2. آپ ایک اسلامی ملک اور نیوکلیر پاور کے سربراہ تھے جب کسی ملک نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اتنے مہینے آپ چپ کیوں رہے؟ جب آپ کی کرسی خطرے میں پڑگئی تو ملک کو خطرے میں کیوں ڈال دیا گیا؟
  3. آپ کی تو پوری عمر انگلینڈ میں گزری ہے اور آپ کو پاکستان کی عوام کے لائف سٹائل کا پتہ ہی نہیں تو آپ کیسے اس ملک میں نیا پاکستان کا نعرہ لگا سکتے ہیں؟
  4. جب آپ گورنمنٹ میں آئے تو آپ نے سارے کھوٹے سکوں کو هی اپنی پارلیمنٹ اور کابینه کا حصہ کیوں بنایا؟
  5. آپ کے دائیں بائیں سب وہ سیاست دان تھے جو نااہلی کی وجہ سے اپنی اپنی پارٹیوں سے نکالے گئے تھے تو آپ نے سب کو اپنے ساتھ جگہ کیوں دیں اور اگر جگہ دینی تھی تو سب کو اپنی گورنمنٹ میں وزیروں اور مشیروں کے عہدوں پر کیوں فائز کیا گیا؟
  6. آپ تو کہتے تھے کہ قاف لیگ اور ایم کیو ایم سب چور ڈاکو ہیں جنہوں نے کراچی پر اور پنجاب پر قبضہ کیا ہوا ہے تو سب آپ کی گورنمنٹ میں اعلیٰ عہدوں پر کیوں فائز کر دیا گئے ؟
  7. پاکستان کی تاریخ میں قومی کرنسی 60 فیصد تک ڈی ویلیو ہوگی آپ کے چاہنے والے تو پوری دنیا میں بہت زیادہ تھے تو پاکستان میں ان لوگوں نے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کیوں نہیں کی؟ اور کیوں پاکستان میں مہنگائی آسمان کو چھوگئی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں گندم کی پیداوار ضرورت سے بھی کم ہو گئی کیوں؟
  8. تمام سیاسی جماعتوں کا ایک بنیادی منشور ہوتا ہے اور آپ کا وہ منشور انصاف تھا آپ نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں جوڈیشل ریفارز کے لئے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا کیوں؟
  9. آپ کے اور آپ کی جماعت کے چاهنے والے Fans سوشل میڈیا پر گندی زبان کا استعمال کرتے ہیں اور آپ ان سب کو ٹائیگرز کہتے ہیں، کیا گندی زبان کا استعمال کرنے والو ں کو ٹائیگرز کہتے ہیں؟
  10. آپ اپنے ہی دور حکومت میں اپنے ہی شہر میانوالی جو آپ کے اجداد کا شهر ہے اس چھوٹے سے شہر کو ایک ماڈل سٹی نہ بنا سکے تو پورے پاکستان کو ایک ماڈل مملکت کیسے بنا سکیں گے؟
  11. ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی ناکامیاں کے الزام حزب اختلاف اور امریکہ پر کیوں لگاتے رہتے ہیں کیوں اپنی اسٹریٹیجیز اور اپنے طریقہ کار لوگوں کو نہیں بتاتے (البتہ اگر کوئی سٹریٹجی آپ کے پاس موجود ہے تو؟).
  12. کیوں آپ کے اپنے بچے پاکستان میں آکر نہیں رہتے یہاں پاکستان کی یونیورسٹیوں میں نہیں پڑھتے پاکستان دوست نہیں بناتے، سب بچوں کا فل لائف سٹائل غربی ہے اور آپ خود ایک شرقی ریاست کے سربراہ کیوں بننا چاہتے ہیں؟
  13. آپ کے دور حکومت میں سب سے زیادہ یونیورسٹیز بنائی گئی تقریباً پچاس یونیورسٹیز اینڈ ڈگری کالجز بنائیں گے اور ان تمام یونیورسٹیز اور کالجز میں ایم اے / ایم ایس سی پاس بھرتی کیے گئے جبکہ ہزاروں فارن graduated پی ایچ ڈی بے روزگار ہے کیوں؟ اس لیے که وه آپ کی ٹائیگر یا سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ نہیں تھے (میں خود بھی ان هی میں سے ایک هوں).
  14. گوادر اور سی پیک پاکستان کے سب سے بڑے اقتصادی پروجیکٹ کا حصہ ہے آپ کے دور حکومت میں گوادر میں ایک انچ بھی نہیں لگائی گئی اور گوادر کے ساتھ لاوارث جیسے شہروں کا سلوک کیا گیا کیا یہ بھی امریکہ کے کہنے پر ہی ہوا ہے؟

 

خان صاحب برائے مہربانی آپ کے جوابات لوجیکل ہونے چاہئیں اور برائے مہربانی الزام تراشی اور بہانے بازی کیے بغیر with logics and complete strategies کے ساتھ اس خط کا جواب دیجیے گا.

 

والسلام

ڈاکٹر محمد عرفان مقصود – PhD

ایک پاکستانی شہری اور بے روزگار پی ایچ ڈی


پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں


 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے